لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر انڈر پاس بنانے کی تیاریاں

لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر انڈر پاس بنانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے کریم بلاک چوک میں انڈر پاس بنانے کے لئے ورکنگ شروع کردی، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے انڈر پاس کس رخ بنے گا نیسپاک نے سٹڈی شروع کردی۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ نے کریم بلاک انڈر پاس ٹریفک پلان اور سٹڈی ورک نیسپاک کو سونپ دیا ہے۔نہر سے پنجاب یونیورسٹی لنک روڈ پر کریم بلاک چوک پر نیا انڈر پاس بنانے پر سوچ بچار شروع کی گئی ۔ انڈر پاس کا رخ کریم بلاک یا وحدت روڈ کی جانب رکھنے کا فیصلہ ٹریفک سٹڈی کی بنیاد پر ہوگا ۔ ایل ڈی اے نے کریم بلاک چوک پر ٹریفک کے دباو کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے انڈر پاس کے لئے سٹڈی کا کام شروع کروایا ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔