خلیل احمد احتساب عدالت کے جج تعینات

 خلیل احمد احتساب عدالت کے جج تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خلیل احمد ناز جج احتساب عدالت نمبر تین لاہورتعینات، چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کےبعد سیشن جج علی نواز کی خدمات جلد وفاقی حکومت کےسپرد کی جائیں گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ نےخلیل احمد نازکوجج احتساب عدالت تعینات کرنےکی منظوری دی۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نےنوٹفکیشن جاری کیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کےبعد سیشن جج خلیل ناز کی خدمات ڈیپوٹیشن پروفاقی حکومت کےسپرد کی جائیں گے۔

خلیل احمد ناز اس سے قبل جج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد سمیت کئی خصوصی عدالتوں میں فرائض سرانجام دےچکےہیں، احتساب عدالت نمبر3 لاہورمیں جج کی آسامی ستمبردوہزار انیس سےخالی ہے جس پر وفاقی حکومت نےسیشن جج خلیل احمد نازکی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔