ٹیکنیکل ایجوکیشن کےاساتذہ کیلئے نوید، اضافی الاؤنس منظور

ٹیکنیکل ایجوکیشن کےاساتذہ کیلئے نوید، اضافی الاؤنس منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کےاساتذہ کے لیے اچھی خبر آگئی، پنجاب ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیچرزاور انسٹریکٹرز کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، ٹیوٹا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے، منظوری کے بعد ایم فل اساتذہ 5 ہزار اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو10 ہزار روپے اضافی الاؤنس ملے گا۔

محکمہ خزانہ اضافی الاؤنس کی منظوری کے بعد ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ الاؤنس دے گا، ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ الاؤنس کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے، صدر ٹیکنیکل انسٹرکٹرایسوسی ایشن پنجاب نےایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس بحال کرنے پر چیئرمین ٹیوٹا اتھارٹی علی سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer