گاڑی خرید کرفوری اپنے نام کروالیں ورنہ

گاڑی خرید کرفوری اپنے نام کروالیں ورنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گاڑی خرید کرفوری اپنے نام کروالیں اوپن لیٹروالی گاڑیاں دوبارہ رجسٹرڈ کروانا پڑجائیں گی، اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیاں رپورٹ ہونے پر اب سسٹم میں بلاک نہیں بلکہ معطل کی جائیں گی۔

اوپن لیٹرپرگاڑی چلانے والوں کیلئے بری خبرہے کیونکہ ای چالاننگ کے بعدبارباروارننگ جاری کرنے کے باوجودلاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں ہیں جسکی وجہ سے سیف سٹی کو جرمانوں کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی حوالے سے ڈائریکٹرریجن سی عمران اسلم کا کہنا ہے کہ گاڑی سسٹم میں اب بلاک نہیں بلکہ معطل کی جائے گی اورجب خریدار فروخت کنندہ کے ایکسائزرپورٹ کرنے کے بعد گاڑی اپنے نام کروانے دفتر آئے گاتودوباہ رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔

 ابھی تک 20ہزارسے زائدگاڑیاں سسٹم میں بلاک ہیں، ابتدائی طورپرگاڑیوں کے مالکان کووارننگ دی جارہی ہے، بروقت گاڑی اپنے نام نہ کرانے والوں کودوبارہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ ای چالاننگ کے بعد دہشت گردی خطرات کے پیش نظر باربارآگاہی دی گئی لیکن شہریوں کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

لاکھوں گاڑیاں اوپن لیٹر پر چلنے کی وجہ سے ایک تو ایکسائزکوکروڑوں روپے کا ریونیوکی مدمیں نقصان ہورہا ہے دوسرا ای چالان اصل مالکان کووصولی کی بجائے پرانے مالکان کے گھروں میں جارہے ہیں جسکی وجہ سے ای چالاننگ کے جرمانے وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔      

Shazia Bashir

Content Writer