ٹیوٹا ایسوسیی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات، فاونڈرز گروپ نے کامیابی حاصل کرلی

ٹیوٹا ایسوسیی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات، فاونڈرز گروپ نے کامیابی حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹیوٹا ایسوسیی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات میں فاونڈرز گروپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ، راو فیض صدر اور رانا ارشد جنرل سیکرٹری منتخب۔

ٹیوٹا ایسوسیی ایشن آف ایپکا یونٹ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ فاونڈرز گروپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ راو فیض دو سو چھتیس ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے۔ رانا ارشد دو سو ایک ووٹ لیکرر جنرل سیکرٹری، پرویز مسیح ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد طفیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ فرمان علی ، جاوید خان اور ممتاز حسین سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ رب نواز فیاض احمد اور الزمان حسین نائب صدر کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔ محمد حسین خزانہچی۔ تنویر احمد پریس سیکرٹری اور عرفان یاسین آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمشنر اطہر نقوی کا کہنا ہے کہ تمام باڈی دو سال کیلئے منتخب ہوئی ۔ آئندہ الیکشن 2020 میں ہوگا۔ انصاف گروپ کا کوئی بھی امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کرسکا۔