سی آئی اے لاہور کا انتہائی مطلوب اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون

سی آئی اے لاہور کا انتہائی مطلوب اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی آئی اے لاہور کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سنگین وارداتوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے لاہور کا اشتہاریوں کیخلاف کریک داؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ملزمان پر قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔

گرفتار ملزمان میں رفیق،اعجاز اور ذیشان شامل ہیں جبکہ اعجاز اور ذیشان شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق ملزموں کو جدید ٹیکنا لوجی اور موثر انفارمیشن سے گرفتار کیا گیا۔