ویب ڈیسک : سعودی ایئرلائن نے ’’بہترین اکانومی کلاس 2025‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا، بہترین سفری سہولت، اعلیٰ خدمات پر سعودی ایئرلائن ایوارڈ کی حق دارٹھہری۔
ایوی ایشن بزنس مڈل ایسٹ ایوارڈز میں سعودی ایئرلائن کو سال کی بہترین اکانومی کلاس ایئرلائن قرار دیا گیا، بہترین سفری سہولت اور اعلیٰ معیار کی خدمات پر سعودی ایئرلائن ایوارڈ کی حق دارٹھہری، ایوی ایشن انڈسٹری میں سعودی ایئر لائن کی جدت اور سروس ایکسیلینس کا اعتراف کیا گیا۔
سال کی بہترین فرسٹ کلاس ایئرلائنز میں بھی سعودی ایئرلائن شامل ہے، سعودی ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کےلیے سفری معیارمزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
پاکستانی مسافروں کےلیے جدید اور ڈیجیٹل سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، سعودی ایئرلائن نے عالمی معیار کے سفری تجربے کی فراہمی کا اہم اقدام کیا ہے۔ 2027 تک تمام فلیٹ میں تیز رفتار وائی فائی کی مکمل سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
چیف گیسٹ ایکسپیرئنس افسر روسن دیمتروف نے اس موقع پر کہا کہ اس اعزاز کا حصول سعودیہ کیلئے باعث فخر ہے۔ ڈیجیٹل جدت، کابن ریٹروفٹ پروگرام اور فلیٹ میں توسیع کے ذریعے بڑی تبدیلی جاری ہے، سعودی ایئرلائن پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع فضائی رابطہ فراہم کر رہی ہے۔