ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس"کےخالق گلوکار کرسمس سے تین دن پہلے انتقال کر گئے

Chris Rea - Driving Home for Christmas, City42, Christmas , British music
کیپشن: کرس ریا کی ایک خوبصورت فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عالمی سطح پر مقبول گیت ‘ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس’ گا کر شہرت اور مقبولیت سمیٹنے والے گلوکار، خود  کرسمس سے تین دن پہلے قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 

انگلینڈ کے مقبول گلوکار  کرس ریا مختصر علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی فیملی نے ان کے مداحوں کو بتایا  کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

 کرس ریا نے 1980 کی دہائی میں انگلینڈ  میں شہرت حاصل کی اور ان کے مشہور گانوں میں ‘فول (اِِف یو تھنک اِٹ اِز اوور)’ اور ‘لیٹس ڈانس’ شامل ہیں۔ ان کی موسیقی نے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔

  ان کے دو سٹوڈیو البم دی روڈ ٹو ہیل’ اور اوبیرژ  انگلینڈ میں میوزک چارٹس پر ٹاپ پر رہے جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابیاں سمجھی جاتی ہیں۔

 کرس ریا کا گانا ‘ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس’ 1986 میں ریلیز ہوا اور وقت کے ساتھ برطانیہ کے مقبول ترین کرسمس گانوں میں شامل ہو گیا۔ رواں برس یہ گانا ایک معروف برطانوی برانڈ کی ٹی وی اشتہار میں بھی شامل کیا گیا، جس سے اس کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔

 کرس ریا 1951 میں انگلینڈ کے شمال مشرقی شہر مڈلزبرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اطالوی جبکہ والدہ آئرش نژاد تھیں۔ وہ کئی برسوں سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، جن میں لبلبے کا کینسر بھی شامل تھا، جبکہ 2016 میں انہیں فالج بھی ہوا تھا۔