ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست  کے بعد جب انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے متعلق ٹویٹ کی تو اُس میں صرف یہ لکھا گیا کہ ’’انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست۔‘‘

عام طور پر کرکٹ بورڈز اس نوعیت کی اپ ڈیٹس میں جیتنے والی ٹیم کا بھی نام لکھتے ہیں، اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے کی بھی روایت رہی ہے۔ لیکن بی سی سی آئی کی اس ٹویٹ میں پاکستان کا نام نہیں تھا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین  نےیہ بات نوٹ کی۔ اس ٹویٹ کے نیچے پاکستانی صارفین  بی سی سی آئِی کو ٹیگ کر کے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھتے رہے۔

ایک صارف شاہد عباسی نے اس موقع پر جون ایلیا کی شاعری کا سہارا لیا اور لکھا ’آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے، تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں۔‘

سبحان نے بی سی سی آئی کو ٹیگ کیا اور مشورہ دیا کہ ’کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام۔۔۔ نام یاد رکھنا، پاکستان۔‘