دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

 دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضل: موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، ایم تھری، ایم فور اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے،موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم فور عبد الحکیم سے پنڈی بھٹیاں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

 دوسری جانب ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز گاڑی کے سامنے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔