تیز رفتار گاڑی ہوٹل میں گھس کر گاہکوں پر چڑھ دوڑی، خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل  

Accident,India,vehicle,lose controle,City42
کیپشن: Accident,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)  تیز رفتار گاڑی ڈھابے کی دیوار توڑتے ہوئے وہاں بیٹھے لوگوں پر چڑھ دوڑی، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں سڑک کے کنارے بنے ہوٹل میں ایک تیز رفتار ٹیمپو گاڑی گھس گئی اور وہاں بیٹھے لوگوں کو کچل ڈالا، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈھابے میں اچانک گھسنے والی گاڑی کا دل دہلا دینے والا منظر محفوظ ہو گیا۔

تیز رفتار گاڑی نے ڈھابے کی دیوار توڑ دی  اور  فرنیچر بھی تہس نہس کر دیا، وہاں چند لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے، ان پر بھی گاڑی چڑھ دوڑی۔