ہوائی جہاز کے پہیوں سے لاش برآمد

plane
کیپشن: plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : گیمبیا سے برطانیہ جانے والے ہوائی جہاز کے پہیوں سے لاش برآمد ہوئی۔

میڈی رپورٹس کے مطابق افریقی ملک گیمبیا سے برطانیہ کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کے پہیوں سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش سیاہ فام مرد کی ہے۔حکام کے مطابق ملنے والی لاش کے قبضے سے کوئی دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق گیمبیا کے حکام لاش کی شناخت کے لیے تعاون کر رہے ہیں اور لاش کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا جبکہ لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افریقہ سے یورپ جانے والے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں میں اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ افریقی ممالک میں شدید غربت کے باعث لوگ اس طرح کے سنگین اقدامات اٹھاتے ہیں۔