ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کاشہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

عدالت کاشہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم
کیپشن: Shehbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان ہائیکورٹ ںے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہیے۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا، اور 20 دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔