کالجز میں اساتذہ کی بھرتیاں کیوں نہ ہوسکیں؛ وجہ سامنے آگئی

Recruitment of temporary teachers on colleges
کیپشن: teachers on colleges
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ لٹک گیا، ڈیڈ لائن گزر گئی مگر بھرتیوں کے آرڈر جاری نہ ہوسکے۔
 سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں التواء کا شکار ہوگئی ہیں۔ بیس دسمبر تک صوبے بھر کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں مکمل کی جانی تھیں۔ امیدواروں کی جانب سے اعتراضات داخل کرنے کی وجہ سے بھرتیوں کے لیے نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکے۔

صوبائی لیول پر بنی کمیٹی کے پاس سو سے زائد اعتراضات داخل کیے گئے ہیں، صوبائی سطح پر معاملہ حل ہونے کے بعد آرڈر جاری ہونگے۔لاہور ڈویژن میں 3سو پچاس کے قریب عارضی اساتذہ بھرتی کیے جانے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer