ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری

اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر، اساتذہ کیلئے ایوننگ پروگرام میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

سرکاری کالجز کے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کرنے کیلئے سہولت دی گئی ہے، کالجز کے اساتذہ کو این او سی کے بغیر ایوننگ ڈگریوں میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے مارننگ پروگرام میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے محکمانہ اجازت کی شرط عائد کر رکھی ہے، تاہم ایوننگ ڈگریوں میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو اپنی کلاسز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

اس ضمن ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژن میں کالج پرنسپلز کو این او سی کی شرط ختم کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کریں۔ 

ادھر یو ای ٹی میں خلاف ضبط بھرتیوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے۔ اختلافی نوٹ رجسٹرار اور کنٹرولر کی بھرتیوں پر لکھا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 10 ماہ قبل یونیورسٹی انتظامیہ کو رجسٹرار اور کنٹرولر کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ خط میں رجسڑرار اور کنٹرولر کے بھرتیاں جعلی قرار دی گئی تھیں۔ خط میں انکوائری رپورٹ کا فیصلہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں افسران کو ہٹانے کی بجائے کیس سینڈیکیٹ میں رکھ دیا۔ ہائر ایجوکیشن نے تمام معاملے پر اختلافی نوٹ جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن نے سینڈیکیٹ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مکمل ریفرینس گورنر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کی منظوری سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے دے دی ہے۔