کورونا بارے بے بنیاد درخواستیں دائر کرنیوالے شہری کو 2لاکھ جرمانہ

کورونا بارے بے بنیاد درخواستیں دائر کرنیوالے شہری کو 2لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ نے کورونا کے بارے میں بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے والے شہری کو دو لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے اور درخواستیں مسترد کر دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شہری سید اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا ملک میں کورونا نام کا کوئی وائرس نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وفاقی وزارت صحت کی جانب سے رپورٹ ہیش کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ کورونا نام کی کوئی بیماری نہیں ہے۔ اس بارے میں عالمی ادارہ صحت کو بھی لکھا ہے . درخواست گزار شہری نے یہ بھی دعویٰ کیا کوورنا ہاتھ ملانے سے نہیں پھیلتا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے باور کرایا کہ عدالت میں کسی مسند، مقصدقہ اور ماہر کی بات مانی جاتی ہے۔ درخواست گزار شہری کے بقول جن کو کوورنا وائرس ظاہر کیا اس کا کوئی وجود نہیں بلکہ یہ پرانی علامات ہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی اسی نوعیت کی ایک درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی خارج کی ہے۔ 

چیف جسٹس یائیکورٹ نے فریقین کا مؤقف سن کر دونوں درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد کر دیں۔ عدالت نے بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے اور افراتفری پھیلانے پر درخواست گزار شہری کو فی درخواست ایک ایک لاکھ جرمانے کیا اور ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم روینو ایکٹ کے تحت وصول کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer