ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ،اہم ہدایات جاری

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ،اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ ،وفاقی حکومت کے احکامات پر پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلے ارسال کردئیے گئے، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے ارسال کیے گئے ہیں کہ 747 کلو بائٹس کی ورڈ فائل کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز پر حملہ کیا جا سکتا ہے، سپیم فائل کو اینٹی وائرس بھی شناخت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

  پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ہیکرز امریکہ، جرمنی، اٹلی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا کے آئی پی استعمال کر رہے ہیں، جس کیلئے تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے احتراز کریں اور نامعلوم ذرائع سے موصول ای میل مت کھولیں،جبکہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر باقاعدگی سے اپ گریڈ کیا جائے۔

دوسری جانب   آئی ایم ایف نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں سے مالی خدمات کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔کورونا وبا کے باعث زیادہ تر صارفین بینکوں سے رقوم نکالنے، دوسرے افراد کو منتقل کرنے اور بلز کی ادائیگی کے لیے آن لائن خدمات سے استفادہ کو ترجیح دیتے ہیں اور ہماری روز مرہ زندگی میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی اہمیت اور استعمال بڑھ چکا جس کی وجہ سے سائبر حملوں کے خدشات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer