ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحی برادری کیلئے کرسمس سے قبل بڑی خوشخبری

مسیحی برادری کیلئے کرسمس سے قبل بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)مسیحی براداری کیلئے اچھی خبر، اقلیتی برادری کے علاقوں میں کچی گلیاں پکی ہونگی ، سڑکیں کارپٹ ، صاف پانی فلٹر پلانٹ اور پارک بحال ہونگے ، ترقیاتی کاموں کیلئے 40 کروڑ کا سپیشل پیکج ، محکمہ انسانی حقوق نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ۔

محکمہ انسانی حقوق نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی اقلیتی برادری کو سہولیات دینے کیلئے پنجاب حکومت سے 40 کروڑ روپے مانگ لیے، یہ رقم ترقیاتی پیکج بجٹ میں مختص فنڈز کے علاوہ ہوگی، پیکج کے تحت اقلیتی برادری کے علاقوں میں پینے کا صاف پانی مہیا، گلیوں اور سڑکوں کی پختگی کی جائے گی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اقلیتی برادری کے حلقوں کیلئے فنڈز کا اجرا کیا گیا جو کہ کم تھا، محکمہ انسانی حقوق کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد منصوبے رواں سال ہی شروع ہونگے، مختلف ترقیاتی پروگرامز کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرسمس کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شہری کرسمس کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر اور غیرضروری تقریبات سے گریز کریں،  کرسمس شاپنگ کیلئے بازار میں رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور گرجا گھروں میں کرسمس عبادات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer