سید فخرامام: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی چوبرجی پارک میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت، انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان نے پہلے بھی منہ توڑجواب دیا اب بھی تیارہیں، بھارت میں اقلیتوں پرظلم ناقابل برداشت ہے۔
کرسمس کی مناسبت سے چوبرجی پارک میں مسیحی برادری کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ میاں اسلم اقبال نے مسیحی برادری کیساتھ ان کی خوشی میں شریک ہوکر کرسمس کاکیک کاٹا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت میں جس طرح اقلیتوں پرظلم کیا جارہا ہےاس کی مثال کہیں نہیں ملتی، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انڈیالائن آف کنٹرول پردراندازی کی کوشش کر رہا ہے، باز نہ آیا توایسا جواب دیں گے کہ ان کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی منزل " روشن پاکستان" ہے، جس کیلئے سکولوں سے باہرموجود بچوں کیلئے مفت تعلیم کیساتھ ساتھ، یونیفارم اوردو وقت کے کھانے کا بھی حکومت بندوبست کرے گی۔