رنگ روڈپر کام کرنے والے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

رنگ روڈپر کام کرنے والے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) وزیراعلی پنجاب کا رنگ روڈ پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔ رنگ روڈ اتھارٹی کے انجنئیرز ، افسران ، فیلڈ سٹاف ، آپریٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ون اور ٹو کی کامیاب تکمیل پر وزیراعلی پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور رنگ روڈ اتھارٹی کی ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا ۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے رنگ روڈ پر تیرہ ماہ تک مسلسل کام کرنے والے افسران و ملازمین کو بطور انعام ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ۔ رنگ روڈ اتھارٹی کے انجنئیرز ، افسران ، فیلڈ سٹاف ، آپریٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔