ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ کی سیکورٹی کے لیے آلات کی تنصیب کا کام شروع

لاہور ہائی کورٹ کی سیکورٹی کے لیے آلات کی تنصیب کا کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) لاہور ہائی کورٹ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سمیت دیگرآلات خرید لیے ۔ آئندہ چند روز میں سیکورٹی کےآلات کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ہائی کورٹ کی سیکورٹی کے لیے اعلٰی حکام کی جانب سے نئے آلات خریدنے کے لیے سمری بھجوائی گئی تھی ۔جس کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس نے تیس سی سی ٹی وی اور دو نائٹ ویژن کیمروں سمیت دیگر آلات خرید لیے ہیں۔  ہائی کورٹ کے لیے پینک بٹن اور ایمرجنسی الارم سسٹم بھی خریدے گئے ۔جو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران استعمال کیے جا سکیں گئے  ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ڈویژن آئندہ چند روز میں ہائی کورٹ میں نئے آلات کی تنصیب کا کام شروع کر دے گی ۔