سسٹم کو لاحق خطرات کا مسلم لیگ نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا:قمرالزمان کائرہ

سسٹم کو لاحق خطرات کا مسلم لیگ نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا:قمرالزمان کائرہ


(سٹی42)صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کا بیان وقتی مصلحت کے تحت ہے۔طاہر القادری کو انصاف دے دیا جائے تو گارنٹی دیتا ہوں کوئی ایک شخص دھرنا نہیں دے گا ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پانڈو سٹریٹ شبیہ ذوالجناح

ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں جمعیت علما پاکستان نیازی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی سسٹم کو خطرہ ہوا ہے اس کا فائدہ مسلم لیگ کو ہوا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

طاہر القادری کی تحریک کے بارے میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پی پی پی طاہر القادری کے ساتھ ہے ، اگر طاہر القادری کو انصاف دے دیا جائے تو گارنٹی دیتا ہوں کوئی ایک شخص دھرنا نہیں دے گا ۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ لوگ تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کا کہتے ہیں، اب تو تیسری قوت نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔

مزید دیکھئے: