(ملک اشرف): لاہور ہائیکورٹ نے لارڈ میئر ایم سی ایل کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ایم سی ایل کے سابق ملازم عنایت مسیح کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 11فروری 2017 کو ریٹائرڈ ہوا۔ پنشن اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 21 نومبر کو اسکی درخواست لارڈ میئر کو دادرسی کے لئے بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیاجس پر ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔