سٹی 42 : حضرت میاں میرؒ کے 403ویں سالانہ عرس کا دوسرا روز ، عرس کی تقریبات میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ملک بھر سے عقیدت مند حضرت میاں میرؒ کے مزار پر پہنچ گئے۔ مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔ حضرت میاں میرؒ کے مزار پر روحانی عقیدت کا منظر ، عرس کی تقریبات کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ۔