سٹی 42 : لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے .
کاہنہ کے علاقہ میں ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے، موقع پر شناخت نہ ہو سکی۔ لاش مردہ خانہ منتقل، واقعہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا خود کشی؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باٹاپور کے قریب کھیتوں سے خاتون کی لاش ملی، لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے، مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ۔ خاتون کی شناخت، ہلاکت کی وجوہات سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔