ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

 وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے  نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

15 ستمبر کو موہنجو دڑو ٹرین بحال کر دی جائے گی۔سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

 وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نےکہا مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل، جنوری میں آغاز طے کر لیا گیا۔

ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا۔ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، توقعات پر پورا اتریں گے۔