اسرار خان: شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 229 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 267 افراد زخمی ہوئے جن میں 80 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔