ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے 13 افراد جاں بحق، 217 مکانات متاثر

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے 13 افراد جاں بحق، 217 مکانات متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سفیر رضا: ایس ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جن کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، جبکہ بارشوں کے دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 4 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 217 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 157 مکانات کو جزوی جبکہ 60 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران 22 جانوروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ گزشتہ ماہ سے جاری بارشوں کے دوران متعدد رابطہ سڑکیں اور پل بھی متاثر ہوئے۔