ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

، پنجاب میں معذور طلبہ کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

، پنجاب میں معذور طلبہ کیلئے مفت تعلیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: معذوری یا مالی مشکلات اب طلبہ کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور طلبہ کے لیے مفت تعلیم کی منظوری دیتے ہوئے فیسوں میں مکمل رعایت دینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے صوبے کے کالج سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں معذور طلبہ سے داخلہ، ٹیوشن اور دیگر متعلقہ فیسیں وصول نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق معذور طلبہ کو سکالرشپس میں بھی دیگر طلبہ کے برابر حصہ دیا جائے گا۔ کالج سربراہان کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سربراہان کے خلاف انتظامی کارروائی کی جائے گی۔