ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن : ٹریکٹر ٹرالی نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

گرین ٹاؤن : ٹریکٹر ٹرالی نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:گرین ٹاؤن کے علاقے میاں چوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ،  تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ہے۔

حادثے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 15 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں 8 سالہ سفیان عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 15 سالہ اویس شدید زخمی ہوا۔

مزید برآں،  ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔