ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ پولیس کا ایکشن، موٹرسائیکل چور 4 بائیکس سمیت گرفتار

باغبانپورہ پولیس کا ایکشن، موٹرسائیکل چور 4 بائیکس سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک ہی روز میں 4 موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزم نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔