ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سکیورٹی بحران مزید سنگین, آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی

  سکیورٹی بحران مزید سنگین, آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک :  آبنائے ہرمز میں سکیورٹی صورتحال بدستور انتہائی سنگین ہے، جس کے باعث اہم بحری راستے پر جہازوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور معمول کے مقابلے میں بحری ٹریفک صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔

 برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق 28 فروری سے اب تک آبنائے ہرمز میں مجموعی طور پر 857 بحری سفر ریکارڈ کیے گئے۔

  تاہم گزشتہ 7 روز کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے صرف 21 جہاز گزر سکے، جو خطے میں موجود شدید سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف 16 میزائل حملے بھی رپورٹ ہوئے۔

 ان میں سے 14 حملے جنوبی عمانی بحری راستے پر ہوئے، جس کے باعث اس اہم تجارتی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں اور عملے کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

 آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے۔

  موجودہ صورتحال کے باعث بحری کمپنیوں کو اپنے جہازوں کی نقل و حرکت، راستوں اور سکیورٹی انتظامات پر نظرثانی کرنا پڑ رہی ہے۔

  جبکہ مسلسل حملوں اور سکیورٹی خدشات نے خطے میں بحری تجارت کے معمولات کو شدید متاثر کیا ہے۔