ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کا دوسرا بیٹا گرفتار، پہلے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ

علیمہ خان کا دوسرا بیٹا گرفتار، پہلے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو حراست میں لے لیا۔

 علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو گاڑی روک کر حراست میں لیا گیا، علیمہ خان کے ایک بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے کل گرفتار کیا تھا۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ساتھ تھیں لیکن سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور گرفتار کرکے لے گئے۔

 بیٹے کی گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔

بعد مین یہ خبر آئی کہ  انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملہ کے کیس میں عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی جانب سے 30 روزہ ریمانڈ کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز عظیم کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 پولیس نے ملزم سے ریکوری کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزم شاہریز کی طرف سے پی ٹی آئی کے لیدر اور وکیل سلمان اکرم راجا پیش ہوئے،  سلمان اکرم راجہ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی۔

 پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم شاہریز کو 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سپلیمنٹری بیان میں نامزد کیا گیا، ملزم کو کل گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے  موبائل فون اور دیگر چیزیں بھی ریکور  کرنی ہیں۔