علی رامے :پنجاب حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بازاروں کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے اچھرہ بازار کی اپ لفٹنگ پر 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نےبازارکی خوبصورتی کیلئے80کروڑ کی منظوری دیدی،80کروڑ سیوریج سسٹم کی بہتری ، گلیوں کی پختگی ، سٹریٹ لائٹس پر خرچ ہونگے،پنجاب حکومت بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کےتحت بازاروں کوخوبصورت بنا رہی ہے۔
دکاندار حکومت کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ کاروبارختم کرنےبعد80 کروڑ خرچ سےدکانداروں اورریڑھی والوں کوکچھ نہیں ملنا ،دو ماہ سے گلیوں کی پختگی ہورہی ہے لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔