بٹگرام آپریشن مکمل؛ چئیر لفٹ میں پھنسے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن چئیر لفٹ میں پھنسے تمام لوگوں کو  نکال لیا۔ 

لفٹ سے ایک استاد اور سات بچوں کو نکال لیا گیا، تمام افراد صبح سات بجے ڈولی لفٹ میں پھنسے ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ جی او سی ایس ایس جی خود اِس ریسکیو آپریشن کی قیادت کی، بٹگرام لفٹ میں پھنسے تمام دو افراد کو نکال لیا گیا۔ علاقہ کے لوگوں کی جانب سےتمام افراد کو بروقت لفٹ سے نکال لئے جانے پر اطمنان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 چیئر لفٹ سے باحفاظت نکالنے جانے والوں کے نام
منگل کی صبح سات بجے چئیر لفٹ کی کیبل ٹوٹ جانے کے سبب ڈولی میں  پھنس جانے والے آٹھ افراد میں عرفان ولد امریز، نیاز محمد ولد عمر زیب ، رضوان ولد عبد القیوم، گلفراز ولد حکیم داد، شیر نواز ولد شاہ نظر،ابرار ولد عبدالغنی، عطاء اللہ ولد کفایت اللہ اوراسامہ ولد محمد شریف شامل تھے۔

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے سکول کے  بچوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو کوششوں کی ابتدا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کی لیکن جس کھائی کو عبور کرنے کے لئے یہ چیر لفٹ لگائی گئی تھی اس کے بہت گہرا ہونے اور لفٹ کی ایک رسی ٹوٹنے کے بعد دوسری رسی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر آرمی کو مدد کے لئے بلایا گیا، آرمی کے ہیلی کاپٹروں اور ایس ایس جی کے جوانوں نے مقامی باہمت نوجوانوں کو ساتھ ملا کر ریسکیو آپریشن شروع کیا جو گیارہ گھنٹے سے زیادہ طویل ثابت ہوا۔

ریسکیو آپریشن کی تکمیل کے بعد آئی ایس پی آر نے آج کے واقعات کی کرونولوجی شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کا بٹگرام میں  انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکل ہو گیا ہے۔ جی او سی ایس ایس جی نے اس ریسکیو آپریشن کی قیادت کی۔

پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم نے 600 فٹ  بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔   چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی باصلاحیت ٹیم نے  ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ بعد ازاں پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر  بھی آپریشن کا حصہ بنا۔


پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی۔  آپریشن کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ  کے  پائلٹس نے بےمثال مہارت اورکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں لوکل کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس آپریشن میں سول انتظامیہ اور لوکلز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کٹھن آپریشن

ترجمان نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی مشکل  اور کھٹن آپریشن تھا۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا۔

پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور  مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔ انشاء اللّٰہ

عینی شاہدوں کے بیانات

عینی شاہدوں کے بیانات کے مطابق اس آپریشن کے دوران آرمی کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں توقع سے زیادہ دشواری ہوئی اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد صرف ایک بچے کو لفٹ سے ہیلی کاپٹر کے زریعہ نکالا جا سکا۔

اس کے بعد ایس ایس جی کے جوانوں نے متبادل خطرناک ترین طریقہ سے رسے کے زریعہ لفٹ تک پہنچ کر اس میں پھنسے ہوئے تمام بچوں کو ایک ایک کر کے بحفاظت نکالا اور آخر میں مقامی اسکول کے استاد کو بھی لفٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ناموافق موسم اور بارش کا خطرہ

بٹگرام کی تحصل الائی کے بلند پہاڑی علاقہ میں کھائی کے اوپر چھ سو فٹ سے زیادہ بلندی پر معلق لفٹ میں پھنسے بچوں  کو نکالنے کے ضمن میں بڑی دشواری موسم کے ناموافق حالات کے سبب بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات ے آج رات بارش کی پیش گوئی کر رکھی تھی جس کے سبب بچوں کی جانیں بچانے کے لئے انہیں ہر صورت میں بارش سے پہلے نکالنا ضروری تھا۔ اندھیرا ہونے کے باوجود آرمی اورر مقامی بہادر شہریوں نے یہ ریسکیو کوشش جاری رکھی اورر آخر کار 15 گھنٹے بعد آٹھوں افراد کو صحیح سلامت لفٹ سے نکال لیا۔