بٹگرام بازار سے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث دو ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں کرنسی برآمد

FIA , Crunchy illegal business, Hundi mafia, City42, Batgram Bazar , FIA Abbottabad
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حوالہ ہنڈی اور  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث  2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر  چھاپوں کے دورانوالہ ہنڈی اور  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث  2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور  ملزمان سے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب اور میر سلام شامل ہیں۔ ان ملزمان کو بٹگرام بازار سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 11 لاکھ 92 ہزار روپے، 620 سعودی ریال اور 1000 افغانی برآمد  ہوئے ہیں۔

 ملزمان سے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے.