ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیا

Shahbaz gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما شہباز   گل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا  چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں اسپتال  سے ڈسچارج کردیا ہے۔ذرائع کا بتانا  ہےکہ شہباز   گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے  اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل  کا  حکم دیا تھا۔