نشتر کالونی:برے کام کا برا انجام؛ حادثے کی فوٹیج سامنے آگئیں

نشتر کالونی:برے کام کا برا انجام؛ حادثے کی فوٹیج سامنے آگئیں
کیپشن: accident due to drifting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)تیزرفتار کار ڈرفٹنگ کرتے پیٹرولنگ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثہ نشتر کالونی کے علاقے کماہاں کے قریب پیش آیا،سٹی42 نے واقعےکی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تیزرفتار کار ڈرفٹنگ کرتے پیٹرولنگ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثہ نشتر کالونی کے علاقے کماہاں کے قریب پیش آیا،حادثےکے باعث پیٹرولنگ پولیس کے2 اہلکار زخمی ہوئے،رنگ روڈ پولیس نے کار سوار کو حراست میں لے لیا،سٹی42 نے واقعےکی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔
ڈرفٹنگ کرتےگاڑی رنگ روڈ پر پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اس کے بعد موٹروے پر موجود پیٹرولنگ پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری،کارسوار  کوقانونی کاروائی کے لئے نشتر کالونی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رنگ روڑ پر لوڈر ٹرک بے قابو ہو کرپولیس کی گاڑی سے ٹکرا گیا تھا،حادثے میں پٹرولنگ افسر فیصل اور جونئیر افسر احسان شدید زخمی ہوئے تھے،حادثے کی سی سی ٹی وی سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوئی تھی،حادثے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نیند کی حالت میں ٹرک چلا رہا تھا اور اسی دوران دوسری لین کراس کرتا ہوا رنگ روڑ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے۔

 رنگ روڑ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا،پولیس کا کہنا تھاکہ ٹرک قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا تھا، کینال روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں 40 سالہ رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer