گارڈن ٹائون (سٹی42 نیوز) متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے فیس بک کی دنیا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فیس بک پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس ضمن میں حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے فیس بک اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے،حریم شاہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انہیں 2.9 ملین یعنی 29 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاک سٹار کے فیس بک اکاونٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد ملین میں ہے لیکن حریم شاہ نے اپنے اکائونٹ سے صرف 66 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں، دورہ ترکی کے بعد ولیمہ کی دعوت ہوگی۔
متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی کے سیروسیاحت سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ بھی رکھ رہی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں، حریم شاہ نے حال ہی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے،جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔