بغیراپوائنٹمنٹ گاڑی ٹرانسفر ہوگی نہ رجسٹر، نیا رول متعارف

بغیراپوائنٹمنٹ گاڑی ٹرانسفر ہوگی نہ رجسٹر، نیا رول متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ایجنٹ مافیا ختم، محکمہ ایکسائز جدت کی راہ پر گامزن، بغیراپوائنٹمنٹ گاڑی ٹرانسفر ہوگی نہ رجسٹر، نیا رول متعارف کرادیا گیا۔

گاڑی رجسٹرڈ، ٹرانسفر کرانےاور پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قراردے دیا گیا، کورونا وائرس کے بعد تمام دفاتر کھل تو گئے مگر محکمہ ایکسائز نے مینول سسٹم ختم کر کے صرف اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا، شہریوں کی سہولت کیلئے دفاتر میں کاؤنٹرز اور اپوائنٹمنٹس بڑھا دی گئیں، محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی بھی آن لائن سسٹم سےکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہےکہ اب حکومت کی جانب سے دفاتر مکمل کھولنے کے بعد آن لائن سسٹم کو مکمل طور پر اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی دفتر میں بغیر اپوائنٹمنٹ والے کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کسی شہری کی گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹرنہیں ہوگی, شہریوں کو سہولت دینے کے لیے صوبہ بھر کے دفاتر میں اپوائنٹمنٹ کا دورانیہ 16 منٹ سے کم کرکے 7 منٹ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام دفاتر میں کاؤنٹرز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی بھی ایک ماہ پہلے روک دی گئی تھی، صرف ای پے کے ذریعے وصولی کا حکم دیا گیا تھا، اپوائنٹمنٹ سسٹم سے ایک تو نظام میں شفافیت آئے گی، دوسرا ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے دیگرصوبوں کےنمبرزوالی گاڑیاں پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ ایک سال کاٹوکن ٹیکس پنجاب میں ادا کرنیوالے مالکان اگر یہاں سے نمبر لگوانا چاہیں گے تو اپنے کاغذات اور رجسٹریشن بک جمع کروائیں گے، معمولی فیس پرنیا نمبراور رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا.

Sughra Afzal

Content Writer