انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم (شہباز علی) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ کی طرف سے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ تجربہ کار فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

دوسری جانب  پی سی بی نے مفادات کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے پالیسی بنالی، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت ٹیم انتظامیہ سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer