(حسن خالد)لاہور کے علاقہ مناواں میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری، ڈکیتی، زہزانی،زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ ہوکر رہ گیا ہے، خواتین، بچے اور لڑکیاں اور ہولناک واردات کا زیادہ نشانہ بن رہے ہیں،لاہور کے مشہور علاقہ مناواں میں ایک ایسا ہی لرزہ خیزواقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
رحمت ٹائون کے رہائشی اشرف کی چودہ سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا،اہلخانہ مقتولہ کی تدفین کرنے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں ، پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد حقائق واضح ہوں۔ پولیس نےمختلف پہلوئوں پر تفتیش کردی۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گذشتہ سالوں کی نسبت بڑھے۔ گھروں اور دکانوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، قتل کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا۔ دو ہزار انیس میں 2 ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 میں 2 ہزار 593 افراد قتل ہوئے۔
وزیراعلیٰ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں آنے والے سابق آئی جیز ایف آئی آر کی فری رجسٹریشن نہیں کراتے تھے، جسکی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا۔ موجودہ آئی جی کے دور میں جرائم میں اضافہ پنجاب حکومت کے انتظامی امورمیں دلچسپی کی عکاس ہے۔