شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئی ،پی ایس ایل کے تمام میچز دیکھنے والوں کی مراد پوری ہوگی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی ماندہ چار میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو نومبر میں کھیلے جائیں گے۔  پی ایس ایل کے 4 میچز کیلئے ایک ونڈو پر کام جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں زمبابوے کیخلاف سیریز کے فوری بعد یہ میچز کھیلے جائیں گے جن کیلئے 10، 11 اور 13 نومبر کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف مختصر دورانئے کی سیریز کے فوری بعد یہ میچز ہوں گے جن کیلئے بائیو سیکیور ماحول تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے باعث تین پلے آف میچز اور فائنل کا انعقاد ہونا ہے۔

یاد رہے مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا، پی ایس ایل کے تین پلے آف میچز اور فائئل کا انعقاد ہونا ہے۔

خیال رہے پی ایس ایل 5 میں ملک بھر سے 6 ٹیموں نے حصہ لیا ،ان ٹیموں میں لاہور قلندرز،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائیٹڈ،پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان شامل ہیں۔میچ ملتوی ہونے پر شائقین کرکٹ کو بقیہ میچز کے ٹکٹس واپس کردئیے گئے تھے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer