چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات جاری

چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال میں چئیرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

دستاویزات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 7 لاکھ 72 ہزار 970 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ غیرملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جبکہ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دوروں پر 3 لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی گورننگ بورڈ کے پانچ اجلاسوں پر 45 لاکھ سے زائد خرچ کیے گئے۔ 9 لاکھ 80ہزار سے زائد رقم صرف میٹنگ الاؤنس جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں خرچ ہوئی۔