محکمہ داخلہ کا عام شہریو ں کو اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ

 محکمہ داخلہ کا عام شہریو ں کو اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضرورت کی بنیاد پر عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے و زیراعلیٰ کوایک سمری ارسال کی ہے کہ عام شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت دی جائے، جس پر پنجاب حکومت نے اجازت دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے ضرورت کی بنیاد پر عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں قائم کمیٹی یہ فیصلہ کرتی ہے، ڈپٹی کمشنرکی اسلحہ لائسنس دینے کی سفارش پرمحکمہ داخلہ حتمی منظوری دیتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer