محکمہ لیبر کا اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

محکمہ لیبر کا اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ لیبر کے اساتذہ اورملازمین نے مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے سیکرٹری لیبر پنجاب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعاصمہ جمیل سمیت دیگر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزاروں نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ وہ طویل عرصے سے کنٹریکٹ پرکام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کی پالیسی کےتحت انکوریگولر نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری لیبر پنجاب سمیت دیگر افسران کو مستقلی کے لیے درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہو رہی، درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت انکو ریگولرکرنے کا حکم  دے۔

عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیکرٹری لیبر سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer