(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز میں چیمپئن شپ کیلئے کھیلے جانیوالی ہوم سیریز کے دوران لیورڈ آئی لینڈ کے بیٹسمین جیرمیا لیوس کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز کا تیز اور بھرپور اچھلتا ہوا باؤنسر بال ہیلمٹ پر لگی، جس سے بیہٹسمین زخمی ہو کر زمین پر گر گیا ۔امپائر نے پچ کو ’’ کھیل کیلئے خطرناک ‘‘قراردیتے ہوئے میچ کو فوری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کو کھیلے جانے کے دوران ہی اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ پچ کو ’’ کھیل کیلجے خطرناک ‘‘قرار دیا گیا ۔ یہ میچ سر ویو رچرڈزا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں ۔ میچ قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز کی جانب سے ایک خطرناک باؤنسر کی وجہ سے کیا گیا جو ایک بیٹسمین کو ہیلمٹ پر لگا۔
سر ویو رچرڈزا سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا یہ میچ ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کے حصے کے طور پر لیورڈ جزائر اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ لیورڈ آئی لینڈ کے جیرمیا لیوس کو گیند کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز کی گیند نے اچانک تیز اچھال لیا اور بلے باز کے ہیلمٹ سے ٹکرائی۔بیٹسمین زمین پر گر گیا، اس کا ہیلمٹ بھی اتر گیا۔ غصے میں لیوس نے اپنے ہیلمٹ کو لات ماری اور میدان چھوڑ دیا۔ واقعے کے وقت لیورڈ جزائر کا اسکور 140/7 تھا، اور فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز نے تمام سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیوس کو ا سپتال لے جایا گیا ۔اس کی حالت حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے بھی میچ کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سر ویو رچرڈز اسٹیڈیم میں پچ کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ “کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے اعلان کیا ہے کہ لیورڈ آئی لینڈز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے درمیان ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ سیریز کے میچ کو ڈرا قرار دے دیا گیا ہے ۔
لیورڈ آئی لینڈز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے درمیان ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ سیریز کے میچ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن کے دوران کھیل روک دیا گیا جب پچ میں بے ترتیب اور غیر متوقع رویہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے کھلاڑیوں کی سلامتی کے حوالے شدید خدشات پیدا ہوئے۔ لیورڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیرمیا لیوس بلے بازی کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ میچ کورد کرنے کا فیصلہ مقابلے کے ضوابط کے مطابق کیا گیا تھا۔ ان قوانین کے تحت، جب میدان میں موجود امپائر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کھیل جاری رکھنا خطرناک یا نامناسب ہے، تو کھیل کو روکنا ضروری ہے اور میچ ریفری سے مشورہ کیا جاتا ہے۔