ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور تعلیمی بورڈ فزکس کا پرچہ، نقل کرتے 3 اُمیدوارپکڑے گئے

لاہور تعلیمی بورڈ فزکس کا پرچہ، نقل کرتے 3 اُمیدوارپکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے فزکس پرچہ کے دوران نقل کرتے ہوئے مختلف اسکولوں سے تین اُمیدوار نقل کرے پکڑے گئے تینوں پر یو ایم سی کیس بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے فزکس پرچہ کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز رائیونڈ میں محمد حذیفہ سے دوران امتحان کتاب برآمد ہوئی جبکہ ابراہیم نقل کرتا پکڑا گیا اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیدیاں روڈ پرعریبہ بتول یوسف بھی نقل کرتے پکڑی گئی۔

حکام نے بتایا کہ دوران امتحان نقل کرنے پر تینوں امیدواروں پر یو ایم سی کیس بنا دیا گیاہےامتحانات میں نقل کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔