ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2000 روپے منتقل ہونا شروع ، ابھی چیک کریں

فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2000 روپے منتقل ہونا شروع ، ابھی چیک کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف دینے کے لیے شروع کیے گئے فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت اہل افراد کے بینک اکاؤنٹس میں 2 ہزار روپے کی سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم بینک آف پنجاب کے ذریعے ان افراد کو منتقل کی گئی ہے جنہوں نے مقررہ طریقہ کار کے مطابق پروگرام کے لیے درخواست دی تھی اور جن کی درخواستوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی گئی، اس اسکیم کا بنیادی مقصد ان شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

Caption

حکام کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد اس سبسڈی کے اہل قرار پائے ہیں جن کے نام پر ذاتی موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہے، جبکہ درخواست دہندگان کی تفصیلات کو نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیٹا سے بھی تصدیق کیا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، اس کے علاوہ حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ امداد صرف حقیقی مستحقین تک پہنچے، اسی لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو اپنی رقم حاصل کرنے کے لیے کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ اپنے متعلقہ بینک اکاؤنٹس چیک کر کے آسانی سے رقم نکال سکتے ہیں،جن افراد کو رقم موصول ہو چکی ہے، انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بروقت اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف عوام کو فوری مالی سہارا فراہم کرے گا بلکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو بھی کسی حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، حکومت پنجاب نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس پروگرام کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔