ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان

لاہور: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغوں کے شہر لاہور میں آج درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں اس وقت تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔